خبرنامہ سندھ

پولیس نے محکمہ آب پاشی کے ملازمین کو دھو ڈالا

کراچی: (ملت+اے پی پی) محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی کوئی شنوائی نہ ہوئی تو انہوں نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس ان پر ٹوٹ پڑی۔ لاٹھی چارج کے ساتھ مظاہرین پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے 5 مظاہرین کو بھی پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے ملازمین کا کہنا مطالبہ تھا کہ دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے ملازمین کے بچوں کو نوکری دی جائے جبکہ ملازمین کو برقت ترقی اور تمام الاونسس کے ساتھ تنخواہ ادا کی جائے۔