خبرنامہ سندھ

پولیس کارروائی میں ایک ملزم گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) کورنگی لیبر اسکوائر کے قریب رہائشی فلیٹ سے 12 سالہ بچی کی لاش ملی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہرا شاکر نامی بچی نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ بچی کو لاش کو لانڈھی سرد خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وحید جھنگو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے پستول اور گرنیڈ رائفل برآمد کر لی گئی ہے۔