خبرنامہ سندھ

پولیس کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں سمیت 11 افراد گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) ماڑی پور کے علاقے میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران دو ڈاکوؤں سمیت 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سو سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔