خبرنامہ سندھ

پولیس کا شہرمیں مزید ایک ہزارکیمرےنصب کرنےکا فیصلہ

کراچی: (اے پی پی) سندھ حکومت کی سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق پولیس کے تحت لگے 820 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے صرف 17 ہی کام کر رہے ہیں ایسے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہر بھر میں مزید ایک ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا ہے۔ فوری طور پر حساس مقامات پر 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جس کے لیئے فنڈ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں کیمرے 2 مرحلوں میں نصب کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 60 ، سینٹرل اور ضلع ویسٹ میں 30، 03 اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 80 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔سندھ پولیس کے کنٹرول میں شہری انتظامیہ اور سی پی ایل سی کے تحت لگے کیمروں سمیت 2300 سی سی ٹی وی کیمرے دو میگا پکسل ہیں لیکن اب 12 میگا پکسل کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔