خبرنامہ سندھ

پولیس کا ڈاکٹرعامرلیاقت کوتحویل میں لینےکا فیصلہ

کراچی: (اے پی پی) ڈاکٹر عامر لیاقت کو ضلع ملیر پولیس نے تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق عامر لیاقت کو تحویل میں لینے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ عامر لیاقت 3 مقدمات میں سہولت کاری کے طور پر نامزد ہیں۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا عامر لیاقت سے تینوں مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔ یاد رہے عامر لیاقت نے دو روز قبل ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔