خبرنامہ سندھ

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: (آئی این پی) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ گرفتار ملزم بلال اور ساجد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا گیا ہے۔ دوسری جان منگھوپیر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزموں کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی ہے۔