خبرنامہ سندھ

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

کراچی: (آئی این پی) پولیس نے مومن آباد کے علاقے فرید کالونی سے مقابلے کے دوران ملزم اسد اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ڈیفنس میں بھی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم سلیم الدین زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ دوسری طرف درخشاں پولیس نے دو ملزمان محبوب اور اسماعیل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اتحاد ٹاؤن محمد خان کالونی میں چھت توڑ کر دکان میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے مبینہ چور کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا ملزم نشے کا عادی ہے تاہم واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔