خبرنامہ سندھ

پولیس کی میں کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) پریڈی میں پولیس چھاپے کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر عرفان سموں کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عبدالبشیر، عبدالرحمان اور کمال الدین شامل ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے دستی بم، کریکر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب قائد آباد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزم دھر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سلیمان، رحیم الدین اور محمد جنید شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔