خبرنامہ سندھ

پولیس کی کارروائیاں، پانچ ملزم گرفتار، ہیروئن اور اسلحہ برآمد

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنلز سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ اسٹریٹ کرائم میں ملوث عبدالحمید، حسین اور زبیر کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا۔دوسری طرف درخشاں پولیس نے شہباز کمرشل پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ہیروئن کی پڑیاں برآمد ہونے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ اْدھربریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض عرف افی کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، موٹرسائیکل اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا گیا۔(