خبرنامہ سندھ

پولیس کی کارروائی‘48مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: (ملت+آئی این پی) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری‘ کیماڑی اور ماڑی پور سے48 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیکسن پولیس نے کیماڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی لی گئی جبکہ ماڑی پور کے علاقے مسرور کالونی،بلوچ پاڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس دوران25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔ (ن غ)