خبرنامہ سندھ

پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،آئی جی سندھ

کراچی(ملت + آئی این پی)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کوہدایات جاری کیں ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو انتہائی مربوط مؤثراورفول پروف بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس پر مامور ٹیموں کے تحفظ کے ضمن میں تمام تھانہ جات مسلسل روابط پرمشتمل اقدامات کو سیکیورٹی حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے ،انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈی آئی جیز متعلقہ ایس ایس پیز, ایس پیز, ایس ڈی پی اوز کو پولیو ڈراپس مہم سیکیورٹی کے مجموعی امور کی نگرانی کا باقاعدہ پابند بنائیں گے، جبکہ ایس ایچ اوز متعلقہ حدود میں پولیو ڈراپس ٹیموں کی سیکیورٹی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں متعلقہ وائرلیس کنٹرول بیسز پر رپورٹ بھی نوٹ کرائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر آؤٹر کارڈن حکمت عملی کے تحت پولیو ٹیموں, اسٹاف وغیرہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے ،علاوہ ازیں پولیس کمانڈوز کو بھی پولیو مہم سیکیورٹی اقدامات میں خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں،آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو مہم کے دوران رینڈم اسنیپ چیکنگ کا دورانیہ مذید بڑھایا جائے اور اس ضمن میں تھانہ ٹو تھانہ روابط اور معلومات کی شیئرنگ کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے ،آئی جی سندھ نے کہا کہ علاقہ انٹیلی جینس کلیکشن اقدامات مذید مؤثر بنائے جائیں اور کسی بھی حوالے سے موصول ہونے والی معلومات کو بروقت فالو کرنے کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس مہم سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کے طعام ودیگر سہولیات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ڈراپس مہم کے سیکیورٹی اقدامات میں غفلت یا لاپروائی ہرگز ناقابل برداشت ہے بصورت دیگر مرتکب ٹھرائے جانے والے ایس ایچ اوز پرذمہ داری عائد کی جائے گی۔