خبرنامہ سندھ

پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی: (ملت+آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ پیر کو محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایاکہ سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی ایما پر محکمہ تعلیم میں 13 ہزار بھرتیاں کی گئیں جبکہ ای ڈی او ممتاز شیخ بھی اس میں براہ راست ملوث ہیں‘ ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، انکوائری جلد مکمل کر لی جائے گی، تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ سابق ای ڈی او ممتاز شیخ اور ملزم عبدالجبار کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کردی گئی۔ (ن غ)