خبرنامہ سندھ

پیپلزپارٹی کرپشن سے کمایا پیسہ ضمنی انتخابات میں خرچ کر رہی ہے، فاروق ستار

کراچی(ملت آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کرپشن سے کمایا ہوا پیسہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب پر لگارہی ہے لیکن اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہرکام آئین اور قانون کے تابع ہونا چاہئے لیکن پیپلزپارٹی نے سندھ میں نیب کا قانون ختم کرکے ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کوشش کی ہے، ہم پیپلزپارٹی کو ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے پی ایس 114 میں تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اور اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان ہی سرخرو ہوگی جس کے بعد ثابت ہوجائے گا کہ ہماری جماعت علاقائی نہیں بلکہ قومی جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو 2018 کے انتخابات میں بھی کراچی سے کچھ نہیں ملے گا اور اب بھی پیپلزپارٹی کرپشن سے کمایا ہوا پیسہ الیکشن میں لگا کر کچھ بھی حاصل نہیں کرسکے گی 9 جولائی سے مظلوموں کے لئے انصاف کا آغاز ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہرکام آئین اور قانون کے تابع ہونا چاہئے لیکن پیپلزپارٹی نے سندھ میں نیب کا قانون ختم کرکے ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کوشش کی ہے، ہم پیپلزپارٹی کو ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، قمر منصور اور رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کی رخصت کے باعث بغیرکارروائی کے سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ تمام ملزمان کے خلاف کراچی کے آرٹلری میدان تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جب کہ فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان نے کیس میں ضمانت لے رکھی ہے۔