پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد پروگریسو پارٹی ہے: بلاول بھٹو
کراچی:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قرنیاں دیں، جن کی قدر کی جانی چاہیے. ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی بے نظیربھٹو امن کی پیامبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد پروگریسو پارٹی ہے. بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، سندھ سے ہمیشہ امن کا درس دیا جاتا ہے، سندھ میں اقلیتوں کی بڑی تعداد رہتی ہے، پیپلزپارٹی پروگریسو جماعت کی حیثیت سے ان کے حقوق کی علم بردار ہے.
نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین کا کہان تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کا کردار اہم رہا. ہم نے بہت سی قرنیاں دیں ہیں. آج نوجوانوں میں منفی پیغام پھیلایا جا رہا ہے، ضرورت مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنے کی ہے.
مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آرٹ اورکلچر سے انتہا پسندانہ سوچ کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، انتہاپسند ی کو دہشت گرد ی کی بنیاد پر پہچاننا ہوگا، تاکہ اس کا سدباب کیا جاسکے.