خبرنامہ سندھ

پیپلزپارٹی کی قیادت نےقائم علی شاہ کوہٹانےکی تیاریاں کرلیں

کراچی: (آئی این پی) سندھ حکومت میں اہم تبدیلیاں لانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے دبئی اجلاس میں بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو جلد عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کچھ پابندیوں سے مشروط کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے فیصلہ بھی نئے وزیراعلیٰ سندھ کریں گے-