پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دے گی، شرجیل میمن
کراچی:(ملت آن لائن) سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دےگی اور ایک دفعہ پھر پی پی کی سینیٹ الیکشن میں جیت ہوگی، لاکھ تحفظات ہیں پھر بھی عدلیہ کےخلاف بات نہیں کروں گا۔ احتساب عدالت میں پیشی پرشرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ضمانت ،پنجاب میں مچلکےیہ نیب کا دوہراقانون ہے ، مجھے صرف عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، لاکھ تحفظات ہیں پھر بھی عدلیہ کےخلاف بات نہیں کروں گا۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دےگی اور ایک دفعہ پھر سینیٹ الیکشن میں جیت ہوگی، جیل سے ووٹ کاسٹ کرنےکےلیےآناجیالا ہونے کا حق ادا کرناہے، پی پی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سوئپ کرے گی۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے معاملات ان کے ذاتی مسئلے ہیں۔
جب میاں صاحب کے گھرکو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، شرجیل میمن
یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ملک میں نیب کاقانون یکساں ہونا چاہیے ، پیپلزپارٹی کسی کی حمایت کرتی ہے نہ کسی کےخلاف ہے، ملک میں ایک نظام ہے، تو قانون بھی ایک ہی ہونا چاہیے۔ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب پی سی اوججزکوبرابھلاکہہ رہےہیں، نوازشریف ان کی بحالی کیلئے تحریک بھی چلاتے رہے ہیں، جب میاں صاحب کے گھر کو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔