پیپلز پارٹی نے رینجرز کے رویے کو نا قابل قبول قرار دے دیا
جو کچھ رینجرز نے اسلام آباد میں کیا وہ قابل قبول نہیں، سویلین اختیارات روندنا کسی صورت قبول نہیں کریں گے: سعید غنی
کراچی(ملت آن لائن) رینجرز کے معاملے پر پیپلزپارٹی بھی میدان میں آ گئی۔ سعید غنی نے کہا رینجرز کا اسلام آباد میں سویلین اتھارٹی کو چیلنج کرنے کا معاملہ قطعی قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا شریف فیملی کا کرپشن کا کیسز میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ٹرائل ہونا چاہیے۔ لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کے اگر عدالت کو بھی رینجرز کو طلب کرنا تھا تو وزارت داخلہ کو لکھنا تھا جس پر وزارت داخلہ نے ہی احکامات جاری کرنا تھے لیکن اگر رینجرز نے خود سے کنٹرول سنبھالا ہے تو اس کا مطلب ہے کے ہمارے ادارے آزاد بھی رہے کے نہیں؟۔ انہوں نے کہا کے پانامہ کیس نے وفاقی حکومت کو کمزور کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ نے بھی کہا ہے کے رینجرز کو انہوں نے طلب نہیں کیا اب یہ معلوم کرنا ہے کہ رینجرز بن بلائے آئی ہے تو کیوں آئی ہے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کے نواز شریف ملزم نہیں مجرم بن چکے ہیں، انہیں اپنی صفائی پیش کر نی ہے، ن لیگ والے ایسے نا اہل شخص کو پارٹی کا سربراہ بنانے والے فیصلے پر غور کرتے ہوئے اخلاقی اقدار کا بھی خیال کریں تو بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کے عمران خان کی جانب سے قبل از انتخابات کا مطالبہ عوامی رائے کی توہین ہے جب تک وزیر اعظم کی ایڈوائیز نہیں ہو گی اس وقت تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔