خبرنامہ سندھ

پیپلز پارٹی کا فاٹا کے بھی آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

پیپلز پارٹی کا فاٹا

پیپلز پارٹی کا فاٹا کے بھی آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

لاہور:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کے لئے رابطوں میں تیزی آگئی اور آج دو رکنی وفد نے فاٹا سے منتخب ہونے والے سینیٹرز سے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر قیوم سومرو اور سلیم مانڈوی والا پر مشتمل پیپلز پارٹی کے دو رکنی وفد نے فاٹا کے سینیٹرز سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے سینیٹرز میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، تاج محمد آفریدی، اورنگ زیب خان، سجاد توری، مرزا محمد آفریدی، سینیٹر مومن خان آفریدی اور ناصر خان آفریدی شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ فاٹا کے 8 آزاد ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہوگئی، فاٹا ارکان نے قبائلی عوام کے حقوق کے لئے پی پی کا ساتھ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر قیوم سومرو کے مطابق فاٹا کے ارکان سینیٹ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد حتمی اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر قیوم سومرو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا ایک وفد گزشتہ دنوں بلوچستان گیا تھا جہاں انہوں نے نومنتخب آزاد سینیٹرز اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کی تھیں۔