خبرنامہ سندھ

پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد کی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی سے اہم ملاقات

کراچی(ملت + آئی این پی)پا کستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے شیعہ علما کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی سے ان کی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر ناصر شاہ،ممتاز جا کھرانی اور وقار مہدی شر یک تھے اور شیعہ علما کو نسل سندہ کی جانب سے علامہ ناظر عباس تقوی ،نائب صدر محمد یعقوب شہبازاور سیکر ٹری مسلم عابدی موجود تھے ،ملاقات میں دونوں رہنماوں کے در میان شکار پور میں حالیہ ہو نے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار امتیاز شیخ کی حمایت کے حوالے سے بات چیت ہوئی علامہ ناظر عباس تقوی نے پیپلز پارٹی کے دفد سے گفتگوں کر تے ہوئے قومی مسائل کی طرف توجہ مبزول کراتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دور ان مجلس عزا پر بلا جواز کٹنے والی ایف آئی آر کو واپس لیا جائے اور گز شتہ دنوں خان پور میں گر فتار ہو نے والے خودکش حملہ آور کہ حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ا ور گزشتہ رات لیاقت آباد میں ہونے والے دستی بم حملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم امید کر تے ہیں کہ دہشت گردوں کو جلد از جلد گر فتار کیا جائے گا اور سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف موثر ٹا رگٹڈ آپر یشن کیا جائے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی علامہ ناظر عباس تقوی نے شکار پور میں پیپلز پارٹی کے امید وار امتیاز شیخ کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شیعہ علما کو نسل پا کستان بھر پور تعاون کرے گی جس پر پیپلز پارٹی کے وفد نے شکر یہ ادا کیا دوران گفتگوں سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے علامہ ناظر عباس تقوی سے ٹیلیفون پر بات کر تے ہوئے ان کا خصوصی شکر یہ ادا کیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔