پیپلز پارٹی ہوئی 50 سال کی
کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی ہوئی 50 سال کی، پیپلز پارٹی اپنی گولڈن جوبلی سالگرہ پر پورا ہفتہ تقریبات منائی گی۔ مرکزی تقریب کراچی اور اسلام آباد میں ہو گی۔ کراچی میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جبکہ اسلام آباد میں چیئرمین بلاول کیک کاٹیں گے۔ پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی نے محکوم لوگوں کے جمہوری حقوق کے لئے پانچ دہائیوں پر محیط جدوجہد کی عظیم مشنز بڑی قربانیاں مانگتے ہیں۔ گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں 5 دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ ہو گا۔ جلسے میں بلاول بھٹو آئندہ کے لئے پارٹی کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔