کراچی :(اے پی پی) پی آئی اے انتظامیہ نے چونسٹھ ہڑتالی ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے، راولپنڈی سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن کو گرفتار کیا گیا تاہم ساتھیوں کے احتجاج پر چھوڑ دیا گیا۔ پی آئی اے کے ملازمین مجوزہ نجکاری کے خلاف کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں جس کے بعد اب انتظامیہ نے کراچی، لاہور اور پشاور کے ہڑتالی ملازمین کو بذریعہ ڈاک اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ جن ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں وہ مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین پر بھی دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے
انتظامیہ نے ڈیلی ویجز ملازمین کے داخلے پر پابندی ان کے ہمراہ دفاتر میں آنے والے غیر متعلقہ افرد کے باعث عائد کی ہے۔
ادھر راولپنڈی میں پی آئی اے ملازمین کو دفتر آنے سے روکنے پر ڈھوک حافظ چوک سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن شعیب یوسفزئی کو گرفتار کر لیا گیا تاہم ائرپورٹ کے باہر ملازمین کے شدید احتجاج کے بعد پولیس نے گرفتارملازم کو رہا کردیا۔