خبرنامہ سندھ

پی آئی اے کےانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی

کراچی :(اے پی پی) پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی،سول ایوی ایشن کےفائر ٹینڈرز سمیت شہر بھر کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں. کراچی میں پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں آج صبح آگ لگ گئی، پی آئی اے انجینئرنگ کمپلیکس انتہاہی حساس ہے،بڑھتی ہوئی آگ بجھانے کے لیے سول ایوی ایشن سمیت شہر بھر کی فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاحال آگ پر قابو بایا نہیں جا سکا. پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، رینجرز کی جانب سے پورے علاقے کو حصار میں لے لیا گیا.