کراچی: (آئی این پی ) کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس پر فائرنگ سے دو ملازمین کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا ۔ ایف آئی آر میں ایک وفاقی وزیر سمیت پانچ اہم شخصیت کے نام سازش مجرمانہ میں شامل کرلئے گئے ۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین سہیل بلوچ کی مدعیت میں عدالتی حکم پر قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے ۔ ایس ایس پی رائو انوار کا کہنا ہے کہ مقدمہ الزام نمبر 19/2016 میں قتل ، اقدامات قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ سازش مجرمانہ میں ایک وفاقی وزیر سمیت پانچ اہم شخصیات کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جس میں اب دیگر افراد کے بیانات قلمبند کئے جائیں ۔ دو فروری کو کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس پر قوامی ائیر لائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے دو ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے