کراچی :(اے پی پی)پی آئی اے کے سابق چیف فنانشنل آفیسر فیصل ملک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ انکے خلاف میڈیا پر چلائی جانے والی مہم بے بنیاد ہے۔ پی آئی اے کے سابق چیف فنانشنل آفیسر فیصل ملک نے ایک بیان میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ثبوت کے بغیر انکے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں جس سےانہیں گہرا صدمہ ہواہے۔ ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ تمام الزامات محض اس لئے لگائے گئےہیںکہ میں کرپٹ عناصر کی نشاندہی نہ کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایماندار اور اپنے کام سے مخلص ہیں، ایماندارانہ روش اپنانے کے باعث کئی اداروں کو منافع بخش بنانے میں مدد گار رہا ہوں ۔ فیصل ملک کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ اور پاکستان کے چارٹرڈ اکاونٹس کے رکن ہیں اور انہوں نے کئی ملکی اور بین الاقوامی اداروں میں کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کا احترام کرتے ہیں ،اور اپیل کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔فیصل ملک کو پی آئی اے میں چیف فناننشنل آفیسر کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔