کراچی (آئی این پی )ملک کے مختلف شہروں میں پی آئی اے کی ہڑتال کے باعث آج بھی متعدد پروازیں اڑان نہیں بھر سکیں جبکہ ملتان اور فیصل آباد کے ہڑتالی ملازمین کا مرکزی دفاتر میں احتجاج آج بھی جاری ہے۔ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث فلائیٹ آپریشن مسلسل ساتویں روز بھی بند ہے۔گلگت بلتستان میں آج اسلام آباد سے گلگت جانے والی ایک پرواز منسوخ کردی گئی،جبکہ دوسری تاخیر کا شکار ہے۔
فیصل آباد میں مسلسل ساتویں روز بھی فلائیٹ آپریشن معطل ہے۔جبکہ مدینہ منورہ سے فیصل آباد آنے والی اور فیصل آباد سے جدہ جانے والی دو پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ رحیم یار خان اور سکھر میں بھی دو دو پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں، دوسری جانب پی آئی اے کی ملتان آنے اور جانے والی 4پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔بہاول پور ایئرپورٹ پر بھی آج 4 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔