پی ایس پی سے ملنے کیلئے ایم کیو ایم پر کچھ قوتوں کا دباؤ تھا، گورنر سندھ
کراچی(ملت آن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی سے ملنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر کچھ قوتوں کا دباؤ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا بھی اسی دباؤ کی وجہ سے پی ایس پی میں شامل ہوئے اور اس بارے میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو علم تھا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس پی کو مصنوعی طریقے سے بنا کر بانی ایم کیو ایم کے خلاف کھڑا کیا گیا۔
فاروق ستار نے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا
خیال رہے کہ کراچی اور سندھ کی سیاست میں دو روز قبل اس وقت مچ گئی جب ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان اتحاد کی خبریں منظر عام پر آئیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم پاکستان سربراہ فاروق ستار نے ’آئندہ انتخابات ایک نام، ایک ہی نشان اور ایک منشور سے لڑنے کا اعلان کر دیا۔‘
دلچسپ بات یہ تھی کہ فاروق ستار نے اس ملاپ کو اتحاد جبکہ مصطفیٰ کمال نے اسے انضمام قرار دیا۔