خبرنامہ سندھ

پی ایس پی نے سٹوڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان بنا دی

کراچی: (ملت+اے پی پی) پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی نے 34 رکنی طلبہ تنظیم سٹوڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان کے قیام کا اعلان کیا۔ چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کارکنان صرف عوام کی خدمت کریں دیگر روایتی جماعتوں کی طرح دست و گریباں نہ ہوں، 23 دسمبر کو حیدر آباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں عوامی عدالت لگائیں گے۔ ڈاکٹر صغیر کا کہنا تھا کہ شہداء آرمی پبلک سکول کی یاد میں آج ہی کے دن سٹوڈنٹ فیڈریشن کے قیام کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر شہدائے اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔