خبرنامہ سندھ

پی ایس 127:شرپسند عناصرشرارتیں کررہے ہیں،خواجہ اظہار

ایم کیوایم:(اے پی پی)ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے شر پسند عناصر گزشتہ روز سے شرارتیں کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن حساس پولنگ اسٹیشن پر ہمارے پولنگ ایجنٹ کی موجودگی کو یقینی بنائے ۔ ملیر میں انتخابی کیمپ میں موجود متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشن پر غنڈہ عناصر نے متحدہ کے کارکنان کو کیمپ نہیں لگانے دیے۔ سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کو صبح حاضری یقینی بنانےکاکہا جا رہا ہے، شفاف انتخابات ہوئے تو نتائج تمام جماعتیں تسلیم کرینگی، پولیس اور رینجرز کی اضافی تعیناتی کا مطالبہ کرتےہیں