بدین:(اے پی پی)بدین میں پی ایس انسٹھ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوارنے میدان مارلیا،ن لیگ کے اسماعیل راہوچوالیس ہزار آٹھ سو تین ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدواردوسرنمبرپررہے ۔ ضلع بدین کی تحصیل گولارچی میں جعلی ووٹ ڈالنے کی شکایات پرسپریم کورٹ کے حکم پر پی ایس انسٹھ میں سینتیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد اسماعیل راہو چوالیس ہزارآٹھ سو تین ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔ جبکہ ان کے مقابلے پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد نوازچانڈیو بیالیس ہزارآٹھ سو چودہ ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔ضمنی انتخا ب میں پی پی کے باغی رہنما ذوالفقارمرزا کے حامیوں نے ن لیگی امیدوار محمد اسماعیل راہو کی حمایت کی تھی۔