خیرپورناتھن شاہ:(اے پی پی)پی ایس 76تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں ضمنی انتخاب کےلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سمیت پندرہ امیدوار انتخابات حصہ لے رہے ہیں۔ دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ پی ایس 76 میں پولنگ کا سامان پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچادیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جوکسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس حلقےمیں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار857 ہے۔ یہاں 134 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ پرامن انتخاب کے لیے ہرپولنگ اسٹیشن پرپولیس کے 10 اور رینجرز کے 3 جوان تعینات ہوں گے۔ حلقے میں دفعہ 144نافذ کرکے ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حلقےمیں پیپلزپارٹی کے انجینئر عبدالعزیز جونیجو سمیت پندرہ امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہ نشست پیپلزپارٹی کی امیدوار پروین عزیز جونیجو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔