خبرنامہ سندھ

پی ٹی آئی نےخرم شیرزمان کوسندھ میں وزارت اعلیٰ کیلئےامیدوارنامزد کردیا

اسلام آباد : (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں وزارت اعلیٰ کیلئے خرم شیر زمان کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ بدھ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ سندھ میں روایتی سیاست کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خرم شیر زمان سندھ میں تبدیلی کی علامت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والے اراکین کو اپنے ضمیر کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہو گا۔