خبرنامہ سندھ

پی ٹی آئی آج متحدہ اپوزیشن کےاجلاس میں تجاویز پیش کرے گی

اسلام آباد:(آئی این پی) تحریک انصاف آج متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پانچ تجاویز رکھے گی۔ جن می کہا جائے گا کہ وزیراعظم اپوزیشن کے سات سوالوں کے بمعہ دستاویزات جواب دیں۔ نواز شریف اپوزیشن کے مشترکہ ٹی آراوز پر مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی نامزد کریں۔ چیف جسٹس کے خط کے مطابق نئی قانون سازی سے متعلق مشترکہ ڈرافٹ کی تیاری کیلئے لیگل کمیٹی بنائیں اور شفاف تحقیقات تک وزیراعظم مستعفی ہو کر اپنی جماعت کے کسی شخص کو وزیراعظم نامزد کر دیں۔