خبرنامہ سندھ

پی ٹی آئی نےرینجرزاختیارات کیلئےسندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

کراچی: (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ۔ قرارداد تحریک انصاف کےارکان اسمبلی خرم شیر زمان اور ثمر علی خان نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرائی ، قرار داد کے مطابق رینجرز کی وجہ سے کراچی میں امن آیا ہے ، رینجرز کے اختیارات پورے سندھ تک بڑھائے جائیں اور سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات دینے میں دیر نہ کرے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات دیے ہوتے تو فوجی جوان شہید نہ ہوتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کی پہلی ترجیح امن ہونا چاہیئے ۔