خبرنامہ سندھ

پی پی پی یوم تاسیس

کراچی: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی کا 49 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ وزیروں اور مشیروں سے خالی ہو گیا ہے کیونکہ یوم تاسیس کی تقریب 30 نومبر کو لاہور میں منائی جا رہی ہے۔ تقریب کے لئے سندھ کابینہ کے اراکین لاہور پرواز کر چکے جہاں وہ پانچ دن تک ڈیرے ڈالے رہینگے۔ یوم تاسیس کی تقریب کے لئے سندھ کے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کی فوج ظفر موج لاہور پہنچ چکی ہے۔ اعلیٰ قیادت نے انہیں پانچ روز تک لاہور میں ہی قیام کی ہدایت کی ہے۔ یہی نہیں، سندھ کلچر ڈے کی تقریب بھی 4 دسمبرکو لاہور ہی میں ہو گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ بھی یوم تاسیس اور سندھ کلچر ڈے کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاہور جائیں گے۔ کابینہ کے اراکین کی عدم موجودگی میں امور حکومت پانچ روز تک کلیتاً بیورو کریسی کے حوالے ہوں گے۔