خبرنامہ سندھ

چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

کراچی :(ملت آن لائن) چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے محمود آباد مین واقع واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر تیرہ سو چائنا کٹنگ پلاٹس کی تحقیقات کافیصلہ کر لیا گیا۔ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مصطفی کمال کیخلاف محمود آباد مین واقع واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر تیرہ سوچائناکٹنگ پلاٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا، سیکریٹری بلدیات کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، ابتدائی رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ میں محمودآباد واٹر پلانٹ کی اراضی پرتیرہ سو سے زائد پلاٹس کی کٹنگ کا انکشاف کیا گیا ہے، 2008میں سٹی کونسل نے پریڈی متاثرین کی ٹریٹمنٹ پلانٹ اراضی پر منتقلی کی قرارداد منظورکی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 49.01 ایکڑ پر ایک ہزار 319پلاٹس کٹنگ کئےگئے، الاٹمنٹ کی منظور ی کی اصل نوٹ شیٹ مسنگ ہے، نوٹ شیٹ کی نقل کے مطابق مصطفیٰ کمال نے واٹربورڈ کو اراضی منتقلی کی ہدایت دی۔ مصطفیٰ کمال کیخلاف تحقیقات اینٹی کریشن کو بھیجنے کیلئےچیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کمال اس وقت میئرکراچی کےساتھ واٹربورڈ کے چیئرمین بھی تھے، محمود آبادٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی غیرقانونی منتقل کی گئی، مذکورہ اراضی صرف پانی کےاستعمال کےلیےمختص تھی، اراضی منتقل کرکےسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ سیکریٹری بلدیات نے رپورٹ چیف سیکریٹری کو ارسال کردی اور کہا کہ تحقیقات اینٹی کرپشن یادیگرادارےسے کرانے کی ضرورت ہے۔