خبرنامہ سندھ

چائنہ کٹنگ، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی(آئی این پی) کراچی کی احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ کے ملزم سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے کو 27 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے نیب کو ملزم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا۔ ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب حکام کی طرف سے عدالت میں چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزم ناصر شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کو 27 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور نیب کو ملزم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزم ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے کے عہدے پر تعینات تھا۔ ملزم پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے متعدد الزامات ہیں۔ ملزم کو نیب نے عدالتی حکم کے بعد جیل سے تحویل میں لیا تھا۔ ملزم پر لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کا الزام ہے۔ ۔۔۔