کراچی(آئی این پی )پاکستان کی مختلف جیلوں میں مجموعی طور پر 445بھارتی شہری قید ہیں جن میں اکثریت ماہی گیروں کی ہے۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘ کے مطابق یہ بات بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں وزیر مملکت نے ایک سوال کے جواب میںبتائی۔ وزیر مملکت برائے امورخارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ ماہی گیروں کے علاوہ 74 لاپتہ دفاعی اہلکار بھی پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جن میں 1971کی جنگ کے 54 جنگی قیدی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ392ماہی گیر اور 53 دیگر بھارتی سویلین قیدی فی الحال پاکستان کی تحویل میں ہیں۔ بھارتی حکومت باقاعدگی سے ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے معاملے پر اسلام آباد کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔ جنگی قیدیوں پر وی کے سنگھ نے کہا کہ پاکستان اپنی تحویل میں ان کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ2015میں کل 1262بھارتی ماہی گیر غیر ملکی سمندری حدود سے گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں دنیا کے دیگر ممالک میں2102بھارتی شہری ہلاک یا زخمی ہوئے جن میں سے 1575کوبھارت واپس لایا جاسکا۔
گزشتہ سال اپریل میں تباہ کن زلزلے کے بعد نیپال سے35ہزار افراد کو نکالا ۔