خبرنامہ سندھ

چندے کی رقم سے ٹارگٹ کلنگ کیلئے ہتھیار خریدنے کا انکشاف

کراچی: (ملت+اے پی پی) مبینہ ٹائون سے گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگرد شاہد عرف شاہدو نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار دہشتگرد شاہد عرف شاہدو نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چندے کی رقم سے ہتھیار خریدتے تھے، دو ہتھیار خود خریدے تھے جس سے ٹارگٹ کلنگ کی۔ گرفتار دہشتگرد کیمطابق چندے کی رقم سے خریدے گئے ہتھاروں سے 10 رکنی گینگ نے متعدد شہریوں کو قتل کیا۔ دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ساڑھے چار لاکھ روپے بھتہ جمع کیا کرتے تھے جبکہ بھتہ جمع کر کے گینگ کے سرغنہ وصی نامی دہشتگرد کو دیتے تھے۔ گینگ کے 3 ساتھی پولیس سے مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔