کراچی:(اے پی پی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ چوبیس اپریل کو ہونے والا جلسہ کراچی میں بڑی تبدیلی کا سبب بنے گا، کسی کو ٹارگٹ کلر یا نفرت پھیلانے والا نہیں بننے دیں گے۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں ہندو برادری کی جانب سے دیے گئے عشایہ میں شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ چوبیس اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ جلسے کے بعد کراچی کی سیاست میں بڑی ہلچل پیدا ہونے والی ہے۔اس موقع پر سابق ناظم اسلام کوٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔