خبرنامہ سندھ

چوہدری نثارچھوٹےصوبوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بندکریں، بلاول

اسلام آباد: (آئی این پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدر ی نثار چھوٹے صوبوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بندکریں۔ بدھ کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو چھوٹے صوبوں کے خلاف اپنی انتقامی کاروائیاں بندکردیں،بہتر ہوگا کہ ناکام لیگ اوروزیر داخلہ اپنے اپنے کاموں پر توجہ دیں۔(خ م)