خبرنامہ سندھ

چوہدری نثار پتہ نہیں کس لائن پر چل رہے ہیں: منظور وسان

کراچی: (اے پی پی) سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پتہ نہیں کس لائن پر چل رہے ہیں ، 2018 پیپلزپارٹی کی جیت کا سال ہے ۔ سندھ سیکرٹریٹ کے باہر صوبائی وزیر صنعت منظور وسان کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمارا ووٹ بینک بڑھ رہا ہے ۔ 2018 پیپلز پارٹی کی جیت کا سال ہے ۔ سندھ میں نہیں پورے پاکستان میں جیتیں گے ۔ مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ بننے پر دیگرصوبوں کے لوگ حیران ہیں ۔ وزیر اعلی متحرک ہو جائے تو وزراء بھی متحرک ہو جاتے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو موقع ملا تو سندھ کی طرح ترقی دلائیں گے ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے فون آرہے ہیں سندھ میں کیسے تبدیلی آگئی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار پتہ نہیں کس لائن پر چل رہے ہیں۔ لگتا ہے چودھری نثار رات کو محبت دن کو نفرت کرتے ہیں ۔ ہم لائن سے نہیں اترے چودھریوں کا کام لائن سے اترنا ہے ۔