کراچی(اے پی پی)سندھ ہائیکورٹ نے چکرا گوٹھ حملہ کیس کے ملزم قاسم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ چکرا گوٹھ کیس کے ملزم قاسم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست اس کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کنول قاسم نے مؤقف اختیار کیاتھا کہ ملزم قاسم کو آنکھ اور دماغ کا مرض لاحق ہے اورجیل میں علاج کی سہولت نہیں۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ملزم کو اسپتال منتقل کرنےاورعلاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم قاسم کو رینجرز نے 4 ماہ تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ایم کیو ایم کے کورنگی یونٹ70 کا کارکن ہے۔