خبرنامہ سندھ

چھاچھرو: آسمانی بجلی گرنےسے 4 افراد جاں بحق

چھاچھرو: (آئی این پی) تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے گاؤں اوگے جوپار میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ چھاچھرو ہی ایک کے گاؤں بھورو بھیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ چھاچھرو ہی کے ایک گاؤں بھگیسل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ چھاچھرو کے اسپتال ذرائع کے مطابق، آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔