خبرنامہ سندھ

چھری مار واقعات میں کسی بے گناہ کو فکس نہیں کیا، وزیر داخلہ سندھ

چھری مار واقعات میں کسی بے گناہ کو فکس نہیں کیا، وزیر داخلہ سندھ
کراچی:(ملت آن لائن) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہےکہ پولیس نے کسی بھی بے گناہ کو چھرا مار کے مقدمے میں فکس نہیں کیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ستمبر سے خواتین پر پر اسرار حملے کیے جارہے تھے جن میں ایک نامعلوم شخص تیز دھار آلوں سے خواتین پر وار کررہا تھا اور اس کے نتیجے میں 16 سے زائد خواتین زخمی ہوئی تھیں۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے سر توڑ کوششیں کی گئیں اور ایک ملزم کو منڈی بہاءالدین سے گرفتار کیاگیا لیکن عدم ثبوت کی بنا پر ملزم کو رہا کردیا۔ چھری مار واقعات سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی بے گناہ کو چھرا مار کے مقدمے میں فکس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنارہے ہیں۔ آئی جی سندھ سندھ متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی جی کے مسئلے پر حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔