خبرنامہ سندھ

”چھوٹے سائیں“ ایک قدم اور آگے،مجھے خط لکھ کرمسائل بتاسکتے ہیں

آئندہ عام

حیدرآباد:(آئی این پی) سندھ کے نئے وزیراعلی مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں جس کو بھی کوئی مسئلہ ہے وہ وزیراعلیٰ ہاوس کے پتے پر انہیں خط لکھ دے، وہ خط پڑھ لیں گے ان کے پاس کوئی فائل زیر التوا نہیں ہے۔حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ بنے دو ہفتے تین دن ہوئے ہیں۔ تنہا وزیراعلیٰ کچھ نہیں کرسکتے۔ کابینہ، بیورو کریسی اور عوام جب تک ساتھ نہیں دیں گے فرق نہیں پڑے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جتنا عرصہ حکومت میں رہیں گے نظام کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگر عوام کو سندھ حکومت سے کوئی شکایت ہو تو وزیراعلیٰ ہاو¿س کراچی کے پتے پر چھٹی لکھ دیں،وہ نہ صرف اسے پڑھیں گے بلکہ مسئلہ حل بھی کیا جائے گا۔