چیرمین نیب نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد(ملت آن لائن)چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شرمیمن میمن اور ڈاکٹر عاصم کے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور گزشتہ دنوں نیب نے سابق وزیر شرجیل میمن کی ضمانت منسوخ ہونے پر انہیں سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
چیرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کی پراسیکیوشن کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیرمین نیب نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا ہے، مذکورہ الزام کی قانون کے تقاضوں کے مطابق جانچ پڑتال کی جائے گی اور نیب کی طرف سے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
جاوید اقبال نے کہا کہ کسی صوبے یا شخص کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا، ناقابل ضمانت وارنٹس کا اجرا عدالت مجاز کا صوابدیدی اختیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کہا تھا کہ انصاف سب کے لیے ہے، اب چیرمین نیب کی حیثیت سے’احتساب سب کے لیے‘ پر پورا یقین ہے۔
Advertisement