خبرنامہ سندھ

ڈالر اکائونٹ: بی بی اے بڈ ریٹس 0.6323 فیصد، انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.3823 فیصد سالانہ مقرر

کراچی ۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 14 نومبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.6323 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.3823 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1531 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.9031 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0821 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8321 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔