خبرنامہ سندھ

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

کراچی (ملت + اے پی پی) کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ ندیم کے نام سے کر لی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت راشد اور وقار کے ناموں سے پوئی ہے۔ واقعہ جہانگیر روڈ پر قائم پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔