خبرنامہ سندھ

ڈاکٹرعاصم پرفردجرم عائد

کراچی (آئی این پی)کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس میں ان کے فرنٹ مین اور ضیاء الدین ہسپتال کے گروپ فنانس منیجر عبدالمجید پر فرد جرم عائد کر دی گئی،ملزم کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوکراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت نے شریک ملزم عبدالمجید پر فرد جرم عائد کر دی،ملزم کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ملزم عبدالمجید دبئی فرار ہو گیا تھا، گزشتہ سماعت پر ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر کے عدالت میں پیش ہوا تھا۔(اح)