خبرنامہ سندھ

ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کراچی زون کے مزید 9 ڈی ایس پیز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کراچی:(ملت آن لائن)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی زون کے مزید 9 ڈی ایس پیز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی رپورٹ پر آرڈر جاری کردیا۔ گزشتہ روز بھی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے کراچی رینج کے 7 ڈی ایس پیز کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھی جس کے بعد انہوں نے مذکورہ افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ مذکورہ افسران کے خلاف کرپشن سمیت دیگر سنگین جرائم کی شکایات ہیں۔ مذکورہ افسران میں ڈی ایس پی نیئر الحق، قمر الزمان، غلام نبی واگھو، اختر لطیف مغل، رستم نواز، زاہد حسین اور منیر احمد ارسانی شامل ہیں۔آج مزید 9 ڈی ایس پیز کے خلاف رپورٹ آنے کے بعد مجموعی طور پر 16 ڈی ایس پیز کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ آئی جی سندھ کے آرڈر کے مطابق 5 ڈی ایس پیز کا تعلق ایسٹ زون سے ہے۔ ایسٹ زون کی انکوائری ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کریں گے۔ دیگر ڈی ایس پیز کی انکوائری ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل کریں گے۔ آج ملنے والی رپورٹ میں ڈی ایس پیز میں چوہدری ارشاد، ایوب برگڑی،ارشد حیات، سعید رند، ظفر اقبال، شفقت چانڈیو اور آغا اصغر فہرست میں شامل ہیں۔ مذکورہ بالا ڈی ایس پیز سعود آباد، سہراب گوٹھ، بن قاسم اور قائد آباد میں تعینات ہیں۔ 4 ڈی ایس پیز میں 3تعیناتی کے منتظر جبکہ ایک پہلے ہی معطل ہے۔ آئی جی سندھ نے 15 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کراچی:(ملت آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو پہلے 28 اگست 2017 اور پھر 29 نومبر 2017 کو ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ڈاکٹر عاصم کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں مقدمات کا سامنا ہے اور گزشتہ ماہ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹر عاصم علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر عاصم اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور بہت جلد پاکستان واپس آ جائیں گے۔

………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….کراچی زون کے مزید 9 ڈی ایس پیز کے خلاف تحقیقات کا آغاز

کراچی:(ملت آن لائن)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی زون کے مزید 9 ڈی ایس پیز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی رپورٹ پر آرڈر جاری کردیا۔ گزشتہ روز بھی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے کراچی رینج کے 7 ڈی ایس پیز کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھی جس کے بعد انہوں نے مذکورہ افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ مذکورہ افسران کے خلاف کرپشن سمیت دیگر سنگین جرائم کی شکایات ہیں۔ مذکورہ افسران میں ڈی ایس پی نیئر الحق، قمر الزمان، غلام نبی واگھو، اختر لطیف مغل، رستم نواز، زاہد حسین اور منیر احمد ارسانی شامل ہیں۔آج مزید 9 ڈی ایس پیز کے خلاف رپورٹ آنے کے بعد مجموعی طور پر 16 ڈی ایس پیز کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ آئی جی سندھ کے آرڈر کے مطابق 5 ڈی ایس پیز کا تعلق ایسٹ زون سے ہے۔ ایسٹ زون کی انکوائری ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کریں گے۔ دیگر ڈی ایس پیز کی انکوائری ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل کریں گے۔ آج ملنے والی رپورٹ میں ڈی ایس پیز میں چوہدری ارشاد، ایوب برگڑی،ارشد حیات، سعید رند، ظفر اقبال، شفقت چانڈیو اور آغا اصغر فہرست میں شامل ہیں۔ مذکورہ بالا ڈی ایس پیز سعود آباد، سہراب گوٹھ، بن قاسم اور قائد آباد میں تعینات ہیں۔ 4 ڈی ایس پیز میں 3تعیناتی کے منتظر جبکہ ایک پہلے ہی معطل ہے۔ آئی جی سندھ نے 15 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔